نبی کریم ﷺ سے عشق ومحبت کا تقاضہ ہے فساد کرنیوالوں کے خلاف امن کا پرچم بلند کیا جائے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

آئینی اداروں کو مضبوط ومستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ریاست کی رٹ مضبوط ہوگی تو دہشتگردی کمزور اور انتہا پسندی ختم ہوگی،شاداب رضا نقشبندی

پیر 5 جنوری 2026 04:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2026ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کرنا ریاست کی اولین آئینی،شرعی وایمانی ذمہ داری ہے،انتہاپسندی کے خلاف ہیں مگر کسی کو گستاخی رسول کرنے بھی نہیں دینگے،آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ہر گستاخ رسول کو قانون کی روح کے مطابق انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں،نبی کریم ﷺ سے عشق ومحبت کا تقاضہ ہے کہ فساد کرنیوالوں کے خلاف امن کا پرچم بلند کیا جائے، انسانیت کا احترام اور امن محبت بھائی چارگی کو فروغ دیا جائے،ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے آئین کے دائرے میں رہ کر جدجہد جاری رکھیں گے،ملک کے آئین میں گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے،حکومت اور انصاف کے ادارے توہین رسالت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، غازی ممتاز حسین قادری سچے عاشق رسول جرت وبہادری کے علمبردار تھے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عدلیہ کو فیصلوں میں مکمل آزادی اور خود مختاری کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے،اعلی عدلیہ کسی بھی غیر ملکی دبا کو خاطر میں لائے بغیر فیصلے کرے،آئینی اداروں کو مضبوط ومستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ریاست کی رٹ مضبوط ہوگی تو دہشتگردی کمزور اور انتہاپسندوں کی موت واقع ہوگی، انہوں نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت کیلئے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرتے رہینگے،اتحاد ویکجہتی کو فروغ دے کرہی انتہاپسندی اور دہشتگردی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔