میدانی علاقوں میں دھند، پہاڑوں میں یخ بستہ موسم، بلوچستان میں درجہ حرارت منفی
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں شدید سردی کا امکان
جمعرات 8 جنوری 2026 13:52
(جاری ہے)
سندھ کے بالائی اضلاع بشمول سکھر، لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں بھی درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سرد اور خشک موسم جبکہ پشاور، مردان، بنوں اور ڈی آئی خان سمیت مختلف علاقوں میں دھند متوقع ہے۔
حکام کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمالی اضلاع میں موسم انتہائی سرد رہے گا اور کم سے کم درجہ حرارت کئی علاقوں میں منفی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4، قلات میں منفی 7، زیارت میں منفی 9 اور ژوب میں منفی 2 ریکارڈ ہوا ہے،سبی میں درجہ حرارت 6 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 1 اور چمن میں منفی 1 رہا، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور جیوانی میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو سردی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کمزور افراد، بزرگوں اور بچوں کی خاص دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی ہے۔مزید موسم کی خبریں
-
25 سے 30 ستمبرتک بارشوں کا امکان، بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ، اے کیو آئی 207 ریکارڈ
-
لاہورسمیت مختلف شہروں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوار
-
این ڈی ایم اے کا ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
-
لاہور : موسلا دھار بارش ،متعدد علاقے زیر ِ آب، شاہراہوں پر پانی جمع
-
جمعرات کی رات اور 5 ستمبر کے دوران موسلادھار بارشوں کے باعث ملک کے مختلف نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا اندیشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
-
این ڈی ایم اے کا آئندہ2سی3 روز کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار
-
موسلادھار بارش، مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں شروع
-
این ڈی ایم اے نیپال میں سیلاب متاثرین کیلئی86 ٹن امدادی سامان کے حامل کمرشل چارٹرڈ طیارے کے انتظامات اور معاونت کی فراہمی
-
جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، متعدد آبادیاں ڈوب گئیں، تعلیمی اداروں میں تعطیل
-
پنجاب میں 23 اگست تک بارشوں اور بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.