سکھر پولیس کی کارروائیاں ،منشیات چرس اور گٹکا فروش سمیت 3 ملزمان گرفتار

جمعہ 9 جنوری 2026 18:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2026ء) ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پہ سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری, منشیات چرس اور گٹکا فروش سمیت 03 ملزمان گرفتار، مقدمات درج کئے گئے ہیں ، کاروائیاں کچھ اس طرح عمل میں لائی گی تھانہ پٹنی پولیس کی کامیاب کاروائی، 02 منشیات فروش ملزمان گرفتار ،ایس ایچ او تھانہ پٹنی عمران بھیو کی حدود میں دوران گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات چرس سمیت 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2350 گرام چرس برآمد کیا گیا۔ملزمان میں محمد الیاس جاگیرانی اور شہباز عرف نھنو مغل شامل،ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ تحت مقدمہ درج۔دوسر ی کاروائی ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی، منشیات گٹکہ سمیت ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم دلدار میرانی کے قبضے سے 48 عدد گٹکہ ماوہ برآمد کیا گیا۔ملزم کے خلاف گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس پارٹی کی بہترین کاروائیوں پہ شاباشی کا پیغام دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :