پنجاب حکومت کا پروجیکٹ کلینک آن وہیلز ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

590دیہی ایمبولنس،791کلینک آن وہیلزنجی شعبے کو دیئے جائیں گے

پیر 12 جنوری 2026 22:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2026ء) پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے کلینک آن وہیلز منصوبہ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ محکمہ صحت پنجاب نے منصوبے کے انتظامی امور، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولنس سروسز کو آٹ سورس کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منصوبے کے انتظامی معاملات نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولنس سروسز بھی نجی سیکٹر کے ذریعے چلائی جائیں گی۔

اس ضمن میں نجی اداروں سے 26جنوری تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق 590دیہی ایمبولنسز، 791کلینک آن وہیلز اور 111فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کی شمولیت سے ان منصوبوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :