بھاگ کے عوام بنیادی سہولیات صحت ،تعلیم، پانی اور روزگار جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہیں،مفتی کفایت اللہ

حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائے،اجلاس سے خطاب

اتوار 18 جنوری 2026 17:20

�ھاگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2026ء) مدرسہ دارالعلوم بھاگ میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی بھاگ اور جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل کونسل کے ممبر مفتی کفایت اللہ کی میزبانی میں ‘‘بھاگ کو ضلع بناؤ’’ کے دیرینہ اور جائز عوامی مطالبے کے حوالے سے ایک عظیم الشان تاریخی اور نمائندہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بھاگ شہر اور تحصیل کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے معتبرین سیاسی و سماجی شخصیات قبائلی عمائدین علمائ کرام بلدیاتی نمائندگان ہندو اقلیتی برادری صحافی برادری اور مختلف عوامی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے اتحاد یکجہتی اور مشترکہ جدوجہد کی شاندار مثال قائم کی جس سے یہ واضح پیغام ملا کہ بھاگ کے عوام اب اپنے حقوق کے معاملے پر مکمل طور پر بیدار اور متحد ہو چکے ہیں اجلاس میں سیاسی و قبائلی شخصیت اور چیئرمین میونسپل کمیٹی بھاگ ارباب قادر بخش ایری وڈیرہ بشیر خان چھلگری سید حکیم شاہ دوپاسی میر اسماعیل خان چھلگری نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری واجہ چنگیز حئی بلوچ میر لشکر خان مغیری میر گل محمد مغیری میر مختیار احمد ہانبھی میر محمد عاطف چھلگری میر منظور احمد مغیری چیئرمین ایکشن کمیٹی بھاگ عبدالستار بنگلزئی جنرل سیکریٹری ایکشن کمیٹی بھاگ مولانا محمد یوسف گویا جماعت اہلسنت کے رہنما حافظ اصغر علی مغیری جی ٹی اے کے رہنما حاجی محمد الیاس کلواڑ جاموٹ قومی موومنٹ کے رہنما کامریڈ نور احمد جاموٹ نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ٹکری میران بلوچ پیپلز پارٹی کے رہنما ہدایت اللّٰہ طاہر کامریڈ فیاض احمد جاموٹ بولان یوتھ اتحاد کے چیرمین ارباب غلام حسین بلوچ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر قادربخش گویا جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا رحمت اللّٰہ مندرانی قاضی محمد مشرف جمیعت علمائ اسلام کے تحصیل امیر قاضی حماد اللّٰہ مفتی قدرت اللّٰہ بھاگ کو ضلع بناؤ تحریک کے چیرمین آغا وحید جان ملہیزئی کونسلر عطائ اللّٰہ مستوئی کونسلر حاجی حفیظ اللّٰہ مغیری پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حفیظ بلوچ عبید اللّٰہ مغیری ڈاکٹر گل بیگ مندرانی اہلسنت والجماعت کے رہنما داد محمد حیدری نیشنل پارٹی کے رہنما کامریڈ ٹکا خان کلواڑ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما کامریڈ خدا بخش مغیری جی ٹی اے آئینی کے رہنما گل محمد ہانبھی کامریڈ نعیم آزاد تاجر رہنما محمد رمضان جمالی میر بختیار خان مغیری سابق کونسلر مولانا خان محمد کلواڑ کونسلر عبدالحئی بنگلزئی صدورا خان بوہڑ حاجی شبیر احمد بنگلزئی استاد محمد مراد پنہور اقلیتی برادری کے کونسلر چوہدری رمیش کمار گیلا رام ڈیپ چند مولانا شبیر احمد مسن محمد بچل جبوجہ سمیت دیگر اہم اور معزز شخصیات نے شرکت کر کے اجلاس کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھاگ ناڑی ایک تاریخی قدیم اور تہذیبی اہمیت کا حامل شہر ہے جس نے ہر دور میں سیاسی سماجی اور قومی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا مگر اس کے باوجود بدقسمتی سے آج تک اسے ضلع کا درجہ نہیں دیا جا سکا مقررین کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے بھاگ کے عوام کو صرف انتخابی نعروں اور وعدوں تک محدود رکھا گیا ووٹ حاصل کرنے کے بعد عوامی مسائل پسماندگی اور محرومیوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا جس کے باعث آج بھی عوام بنیادی سہولیات صحت تعلیم پانی انصاف اور روزگار امن وامان جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع کا درجہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو معمولی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے بھی دور دراز اضلاع کے دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں جس سے نہ صرف وقت اور وسائل ضائع ہوتے ہیں بلکہ عوام ذہنی اذیت کا شکار بھی رہتے ہیں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اگر بھاگ کو ضلع بنایا جاتا ہے تو انتظامی نظام بہتر ہوگا عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آئیں گی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی آئے گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے مقررین نے واضح کیا کہ ‘‘بھاگ کو ضلع بناؤ’’ کا مطالبہ کسی ایک جماعت فرد یا طبقے کا نہیں بلکہ بھاگ کے ہر شہری کی مشترکہ آواز ہے یہی وجہ ہے کہ اس تحریک میں تمام سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں علمائ کرام قبائلی عمائدین تاجر برادری صحافیوں اور اقلیتی برادری کی بھرپور نمائندگی موجود ہے جو اس تحریک کی اخلاقی عوامی اور جمہوری طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب یہ تحریک محض بیانات تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے عملی جدوجہد میں تبدیل کیا جائے گا اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ایم پی ایز حلقے کے ایم این اے اور ایم پی اے سے ملاقاتوں کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا جائے گا اور انہیں بھاگ کے عوام کے اجتماعی مطالبے سے آگاہ کیا جائے گا اسی مقصد کے لیے 10 سے 15 رکنی ایک نمائندہ اور متفقہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بھی ملاقات کر کے بھاگ کو ضلع بنانے کا مطالبہ بھرپور مدلل اور عوامی جذبات کے ساتھ پیش کرے گی شرکائ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر بھاگ کے عوام کے جائز اور آئینی مطالبے کو مزید نظر انداز کیا گیا تو وہ پرامن جمہوری اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم اور موثر بنائیں گے اجلاس کے اختتام پر شرکائ نے میزبان مفتی کفایت اللّٰہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ بھاگ کو ضلع بنانے کی یہ تحریک اب ایک مضبوط عوامی تحریک بن چکی ہے جسے مکمل اتحاد استقامت اور عوامی طاقت کے ساتھ منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔