پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی خبریں، نجم سیٹھی نے محسن نقوی کی حمایت کردی

محسن نقوی جو فیصلہ کریںگے وہ ٹھیک ہوگا، پاکستان کے بعد اور بھی ملک اگر کھڑے ہوئے تو آئی سی سی کو اندازہ ہوگا کہ یہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے : سابق پی سی بی چیف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 24 جنوری 2026 14:02

پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی خبریں، نجم سیٹھی نے محسن نقوی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جنوری 2026ء ) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے پر کیا مؤقف اختیار کرتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی گیم کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور تمام پہلوؤں کا بخوبی اندازہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ٹھیک ہی ہوگا، پاکستان کے بعد اور بھی ملک اگر کھڑے ہوں گے تو آئی سی سی کو اندازہ ہوگا کہ یہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔ نجم سیٹھی نے یاد دلایا کہ ان کے دورِ چیئرمین شپ میں ہی ہائبرڈ ماڈل متعارف کروایا گیا تھا۔ سابق چیئرمین پی سی بی نے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو ہر فارمیٹ کی قومی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ دونوں کھلاڑی سپر سٹارز ہیں اور لوگوں انہیں دیکھنے آتے ہیں۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ پرفامنس کبھی نہیں بھی ہوتی تو یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔