علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں کورس ڈویلپمنٹ اور پروپوزل رائٹنگ پر 2 روزہ تربیتی ورکشاپ
بدھ 28 جنوری 2026 16:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے کورسز ڈیزائن کریں جو نہ صرف موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں بلکہ مستقبل میں بھی موثر اور کارآمد ثابت ہوں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے کورسز کی تیاری کے دوران پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو مدنظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ تعلیم معاشرتی اور معاشی ترقی میں عملی کردار ادا کر سکے۔وائس چانسلر نے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں ہنر مند افرادی قوت بالخصوص آئی ٹی اور ڈیجیٹل سکلز سے لیس افراد کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ورکشاپ کے شرکا کو ہدایت کی کہ وہ لائف لانگ لرننگ کے تحت ایسے کورسز تیار کریں جو معاشرتی ضروریات، مستقبل کے تقاضوں اور فنانشل وائیبلٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کئے جائیں۔اس موقع پر جائیکا کے ڈپٹی چیف ایڈوائزر عابد گل نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے قیام کو ایک بروقت اور اہم اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لائف لانگ لرننگ کا تصور افراد کو زندگی بھر سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے جو بدلتی ہوئی عالمی ضروریات کے تناظر میں ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مرکز نہ صرف پاکستان بلکہ خطے میں بھی معیاری کورس ڈویلپمنٹ اور مؤثر پروپوزل رائٹنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ورکشاپ کے دوران شرکا کو سینٹر فار لائف لانگ لرننگ کے کورسز کے لئے جدید کورس ڈیزائن، سیکھنے کے نتائج (Learning Outcomes)، مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ نصاب کی تیاری اور موثر پروپوزل رائٹنگ سے متعلق عملی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ فیکلٹی ممبران اور ٹیکنیکل سٹاف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری لا سکیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.