سجاول اکیڈمی نواب شاہ میں سالانہ رنگا رنگ اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 29 جنوری 2026 16:46

نواب شاہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2026ء) سجاول اکیڈمی نواب شاہ، شہید بینظیر آباد کی جانب سے سالانہ رنگا رنگ اسپورٹس گالا بلاول اسپورٹس کمپلیکس شہید بینظیر آباد میں شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا اور مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔تقریب کی صدارت پرنسپل عبقرہ محمود نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور ڈائریکٹر پرائیویٹ ایجوکیشن محترمہ شہناز لاکھو تھی اس موقع پر محترمہ مہدیہ محمود (پرنسپل، بے نظیر پبلک اسکول)، محترمہ حنا (ہیڈ مسٹریس، پی ایس پی جونیئر)، محترمہ طاہرہ (ہیڈ مسٹریس، ای سی ایڈ)، محترمہ قرت العین میمن (ہیڈ مسٹریس، پی ایس پی سینئر)، محترمہ صائمہ (ہیڈ مسٹریس، بی ڈی ایس اسکول)، حاکم چانڈیو (رجسٹرار) اور علی نواز (کوارڈینیٹر، زبیسٹ) ودیگر نے تقریب میں شرکت کی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی نگرانی اسپورٹس ٹیچر جہانزیب نے کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں طلبہ کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے ضروری ہیں اور سجاول اکیڈمی کی انتظامیہ کو کامیاب اسپورٹس گالا پر خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں والدین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں، اور شرکاء نے سجاول اکیڈمی کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :