ٹنڈوالہ یار میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر 9 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے

پیر 2 فروری 2026 17:04

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2026ء) ٹنڈوالہ یار میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر 9 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے اے سیکشن تھانے کی حدود میں واقع غنی پارک کے سامنے دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر ایک کا کو روک کر کار میں موجود سونے کے تاجر آصف سموں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 9 لاکھ روپے نقد لوٹ کر با آسانی فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ سونے کا تاجر بینک سے رقم نکلوا کر ٹنڈوالہ یار کے صرافہ بازار میں موجود اپنی سونے کی دوکان جارہا تھا پولیس نے مذکورہ ڈکیتی کی واردات کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :