حکومت کا مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ

بدھ 4 فروری 2026 23:19

حکومت کا مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2026ء) ایئرپورٹس پرمسافروں کو جہازوں سے آف لوڈ کرنے کے تنازعے پرحکومت نے مسافروں کو قانونی تحفظ دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس کے قواعد و ضوابط تیارکر کے وزارت داخلہ کو منظوری کیلئے بھیج دئیے گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے حکام وزارت داخلہ کے حوالے سے کہا ہے کہ مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے عمل کو قانونی تحفظ دینے کے لئے قواعد و ضوابط تیارکرلیاگیا،قواعد منظوری کیلئے وزارت داخلہ کوموصول ہو گئی ہے،جائزہ لیا جارہا ہے،قواعدکی منظوری سے ہائی رسک مسافروں کوقانونی طورپرآف لوڈکیا جاسکے گا،ایسے مسافروں کو آف لوڈ کیا جاتا ہے جن کے طرزعمل سے غیر قانونی ارادے واضح ہوں۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران ایک لاکھ 47 ہزار 842 مسافروں کو آف لوڈ کیاگیا،2023میں 35 ہزار 270 اور 2024 میں 39 ہزار 214 مسافر آف لوڈ کیے گئے،2025 میں 73 ہزار358 مسافروں میں سے 45 ہزار 356 تکنیکی بنیاد پر آف لوڈ ہوئے،تکنیکی بنیادوں میں پرواز کی منسوخی یا خرابی، خراب موسم یا مسافر کا خود سے نہ جانا شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :