پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی

سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، گزشتہ 6 سالوں کے دوران اس میں تقریبا 6.9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جمعہ 20 فروری 2026 15:29

پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2026ء) پاکستان میں غربت بڑھ کر 28.8 فیصد ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غربت کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ تازہ ترین تخمینوں کے مطابق گزشتہ 6 سالوں کے دوران ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی 28.8 فیصد آبادی غربت کے بے رحم شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں غربت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 19-2018 میں غربت کی شرح 21.9 فیصد تھی، لیکن گزشتہ 6 سالوں کے دوران اس میں تقریبا 6.9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔25-2024 کے حالیہ سروے پر مبنی تخمینوں کے مطابق، اب ملک میں غربت کی شرح 28.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ صوبائی سطح پر بھی غربت کے گراف میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس سے خاص طور پر پنجاب اور سندھ شدید متاثر ہوئے ہیں۔