نومبراحتجاج ، علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

جمعہ 13 فروری 2026 13:02

نومبراحتجاج ، علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2026ء) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت 16 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔جمعہ کوانسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ ارجنٹ چھٹی پر چلے گئے جس کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر کے علیمہ خان کو طلب کیا تھا اور جمعہ کو آخری 2 گواہان تفتیشی افسران پر جرح مکمل کی جانے تھی۔علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور آئندہ تاریخ پر علیمہ خان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی برقرار رکھا گیا۔