ڈاکٹر اسد اعوان کی ٹرین حادثہ میں ناگہانی وفات پر پی ایم اے کا تعزیتی اجلاس

اتوار 8 فروری 2026 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2026ء) ڈاکٹر اسد اعوان کی ٹرین حادثہ میں ناگہانی وفات پر پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سرگودھا کا تعزیتی اجلاس زیرِ صدارت صدر پی ایم اے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور لواحقین کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر غلام حسین فیضی، ڈاکٹر فواد حسین، ڈاکٹر خواجہ فرحت اقبال، ڈاکٹر محمد آصف چوہدری، ڈاکٹر عرفان فرید، ڈاکٹر اقبال بھلوانہ، ڈاکٹر ظفر حیات میکن، ڈاکٹر عابد خان، ڈاکٹر کیپٹن عمر حیات بچہ، ڈاکٹر طاہر منیر چوہدری، ڈاکٹر مشتاق احمد ملک، پروفیسر ڈاکٹر خالد ریحان، پروفیسر ڈاکٹر سیف اللہ گورائیہ، ڈاکٹر مشتاق احمد چیمہ، ڈاکٹر محمد اسد اسلم، ڈاکٹر نذر ملک، ڈاکٹر شیخ امیر، ڈاکٹر غلام سرور چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی، ڈاکٹر محمد اقبال سمیع، ڈاکٹر محمد خان ملک، ڈاکٹر راجہ تیمور احمد، ڈاکٹر محمد علی بھلوانہ، ڈاکٹر افضل وڑائچ، پروفیسر ڈاکٹر ہاشم عمران، ڈاکٹر وقار معظم بھٹی، ڈاکٹر صفدر محمود، ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر اعجاز سلطان، ڈاکٹر طارق سلیم، ڈاکٹر ناصر اقبال میکن، ڈاکٹر عدنان افضل گوندل، ڈاکٹر اکرام الحق سرجن، ڈاکٹر عامر عباس بلوچ، ڈاکٹر اعجاز احمد قریشی، ڈاکٹر عبدالحسیب خان سمیت دیگر ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔