زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماہرین نے باغبانوں کو آئندہ برسوں میں ترشاوہ پھلوں کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے خبردارکر دیا
پیر 9 فروری 2026 22:42
(جاری ہے)
یہ سیمینار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چین پاکستان ہارٹیکلچر ریسرچ اینڈ ڈیمونسٹریشن سینٹر، ہواژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی چین کے اشتراک سے منعقد ہوا، جسے ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے (CPEC-CRG-2-447) منصوبے کے تحت فنڈ فراہم کیا۔
سیمینار کا انعقاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایات پر کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل ٹوبہ ٹیک سنگھ کیمپس ڈاکٹر راشد وسیم خاں، ڈاکٹر جعفر جسکانی، ڈاکٹر محمد اعظم، ڈاکٹر ثمر عباس نقوی اور پروفیسر لیو یونگ ژونگ نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر راشد وسیم خاں نے ترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں جدید باغبانی کے طریقوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مٹی کے تجزیے اور مؤثر انسدادِ کیڑوں جیسی سائنسی تکنیکوں کو اپنانے سے پھلوں کا معیار بہتر، پیداوار میں اضافہ اور خطے میں طویل المدتی پائیداری ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی نے ترشاوہ پھلوں کی پیداوار، معیار اور استحکام کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے لیے کلائمیٹ اسمارٹ زرعی طریقوں کو اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد اعظم نے متوازن اور منظم کھادوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ترشاوہ درختوں کی صحت مند نشوونما اور پائیدار پیداوار ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کانٹ چھانٹ، خاص طور پر خشک اور بیمار شاخوں کو ہٹانا، پیداوار اور معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ڈاکٹر جعفر جسکانی نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر ترشاوہ باغات غذائی قلت اور مائیکرو نیوٹرینٹس کی کمی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغات میں مٹی، پانی اور پتوں کے باقاعدہ تجزیے کا فقدان ہے جس کے باعث کھادوں کے درست استعمال کی بنیاد قائم نہیں ہو پاتی۔ ہواژونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی چین کے پروفیسر لیو یونگ ژونگ نے چین میں رائج جدید زرعی طریقوں پر روشنی ڈالی، جن میں مؤثر غذائی اجزاء کا انتظام، درختوں کی مناسب کانٹ چھانٹ، درست آبپاشی اور موسمی حالات کے مطابق کاشت کے طریقے شامل ہیں۔ ڈاکٹر ثمر عباس نقوی نے کہا کہ مصدقہ بیج نرسریوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ترشاوہ شعبے کو درپیش مسائل پر قابو پایا جا سکے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.