خانیوال ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2026 کے نئےداخلہ جات کی کل آخری تاریخ ہے

پیر 9 فروری 2026 19:48

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 فروری2026ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2026کے نئےداخلہ جات کی کل 10فروری 2026آخری تاریخ ہے سمسٹر بہار2026میں پیش کئے گئے پروگراموں میں میٹرک(جنرل)،میٹرک (سائنس)،میٹرک (درس نظامی)،میٹرک اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ،چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلوماز،ایف اے(جنرل)،ایف اے (درس نظامی)،آئی کام،ایف اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ،بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی اے اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ،ایسوسی ایٹ ڈگری میں سپیشلائزیشن(ماس کمیونیکیشن،اردو،پاکستان سٹڈیز،انگلش،جینڈر اینڈ وویمن سٹڈیز،لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز،سوشیالوجی،اکنامکس،ہسٹری،بزنس ایڈمنسٹریشن،ایجوکیشن،عربی،انسٹرکشنل ڈیزئن اینڈٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز،پولیٹیکل سائنس،کامرس،سائیکالوجی)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ ٹیچر ٹریننگ پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اورڈیڈھ سالہ) شامل ہیں جبکہ پہلے سے جاری اور پی ایچ ڈی،ایم فل/ ایم ایس،ایم ایس (آنر)،ایم بی اے (کامن ویلتھ)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اور،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز، کے لیے داخلہ جات17فروری 2026تک جاری رہیں گے یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک (سائنس)،بی اے (ایسوسی ایٹ ڈگری)اوربی ایس پروگرام میں سائیکالوجی،پولیٹیکل سائنس میں پہلی بار داخلہ جات ہورہے ہیں۔ میٹرک،ایف اے/آئی کام،ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈپروگرامزمیں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کر سکتے ہیں جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر یں گے آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم ہے جہاں سے طلبا ء وطالبات کسی بھی اضافی فیس کے بغیر آن لائن داخلہ اپلائی کرسکتے ہیں۔

مزیدبرآں یہ کہ تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک لمٹیڈ،مسلم کمرشل بینک لمٹیڈ،فرسٹ وویمن بینک لمٹیڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کی کسی بھی برانچ یاجاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ یونیورسٹی کے تمام پراسپیکٹس یونیورسٹی ہذا کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔داخلہ جات کے بارے میں مزید معلومات فون نمبر061-9220201 & 61-9330410سے بھی لی جا سکتی ہیں۔\378