جنرل (ریٹائرڈ) قمرجاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے

ان کو سر میں اور جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئی ہیں، جس کے بعد انہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ فیملی ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 11 فروری 2026 19:35

جنرل (ریٹائرڈ) قمرجاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 11 فروری 2026ء ) جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوگئے، ان کے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئی ہیں۔ اے آروائی نیوز کے مطابق فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز منگل کی صبح ساڑھے 4 بجے گھر کے واش روم میں گرے، ان کے جسم کے مختلف حصوں میں چوٹیں آئیں۔

(جاری ہے)

فیملی ذرائع نے مزید بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے سر پر بھی زخم آئے ہیں، انہیں گرنے کے فوری بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وہ راولپنڈی کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیرِعلاج ہیں۔ یاد رہے جنرل (ریٹائرڈ) قمرجاوید باجوہ 2016 سے نومبر 2022 تک پاکستان کے آرمی چیف عہدے فائز رہے۔ جنرل ر قمر جاوید باجوہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر کیا تھا، جس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں ان کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی گئی تھی۔