غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کے خلاف پہلا انٹرویو آپ نے دیا

عدلیہ پر حملہ کرنے والے آپ ہیں ، افواج کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست نہ کریں، بیرسٹر گوہر نے خواجہ آصف کو کھری کھری سنا دیں

muhammad ali محمد علی بدھ 11 فروری 2026 21:59

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کے خلاف پہلا انٹرویو آپ نے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2026ء) بیرسٹر گوہر نے خواجہ آصف کو کھری کھری سنا دیں، کہا غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کے خلاف پہلا انٹرویو آپ نے دیا عدلیہ پر حملہ کرنے والے آپ ہیں ، افواج کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست نہ کریں۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے پی ٹی آئی ہے، میں یہ کہتا ہوں کہ دہشت گرد جہاں بھی ہیں ہمارے دشمن ہیں، ہمارے گھروں پر قبضہ ہوا اور ہم غدار ہیں؟ انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے آپ ہیں اور غیر ملکی نشریاتی ادارے کو فوج کے خلاف پہلا انٹرویو آپ نے دیا، عدلیہ پر حملہ کرنے والے آپ ہیں اور کلبھوشن کے خلاف آج تک کوئی بیان نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس میں بھارت نے آپ کے موقف کو اپنایا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ افواج کے کندھے پر بیٹھ کر کوئی سیاست نہ کریں، خواجہ آصف نے آج تقسیم پیدا کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں چاہیے تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ایک پیغام دیتے، آج خواجہ آصف نے برادران یوسف کا کردار ادا کیا اور سوال اٹھایا کہ آپ فوج کو سیاست میں کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔