ٴپشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے رکن کاکا صلاح الدین بڑیچ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

بدھ 11 فروری 2026 22:55

چ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 فروری2026ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے رکن کاکا صلاح الدین بڑیچ کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ، پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے رکن عبدالرحیم بڑیچ اور عبدالحلیم بڑیچ کی ہمشیرہ، مرحوم حمداللہ بڑیچ کی اہلیہ اور محب اللہ (گیس والا) کی بھابھی تھیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے مراسم میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری عبدالرزاق بڑیچ، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکریٹری حاجی عبدالسلام خان بڑیچ، ضلع ڈپٹی سیکریٹری ظہور افغان، مرکزی کمیٹی کے اراکین غنی مہمند، حاجی شائستہ خان بڑیچ، صوبائی کمیٹی کے اراکین امیر محمد، محمد نبی، گلا جان، سردار سرور خان بڑیچ سمیت علما کرام اور قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

درایں اثنا، پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال کاسی، صوبائی ڈپٹی سیکریٹریز ندا خان سنگر، حاجی علی محمد ترین اور قیاس افغان نے مرحومہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی۔ رہنماں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔ مرحومہ کی فاتحہ خوانی پشتون درہ روڈ پر، قاری ظریف صاحب کے مدرسہ کے قریب، نزد شائستہ خان چوک میں جاری ہے۔ پارٹی رہنمائوں اور کارکنان سے فاتحہ خوانی میں شرکت اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی اپیل کی گئی ہی