۶بورے والا،افضل میڈیکل کمپلیکس کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،150 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا

ہفتہ 14 فروری 2026 21:40

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2026ء) افضل میڈیکل کمپلیکس کے زیرِ اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں 150 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔تفصیل کے مطابق نیفرالوجسٹ ڈاکٹر نبیحہ خلیل نے افضل میڈیکل کمپلیکس، کمانڈر روڈ،اڈا ڈلن بنگلہ،بوریوالا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ضیاء المصطفیٰ انور(فزیشن اینڈ سرجن)،جنرل سرجن ڈاکٹر طارق بشیر اور چیف ایگزیکٹو افضل میڈیکل کمپلیکس راؤ محمد افضل بھی موجود تھے،فری میڈیکل کیمپ کے دوران 150 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں لیبارٹری ٹیسٹ،الٹرا ساؤنڈ اور ادویات سمیت تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی گئیں،اس موقع پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدید طبی سہولیات سے آراستہ افضل میڈیکل کمپلیکس علاقے کے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں، پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو یہاں علاج معالجے کی جدید ترین سہولیات میسر ہیں،اس حوالے سے یہاں کی انتظامیہ کی کارکردگی قابلِ ستائش ہی