چوہدری شافع حسین کی منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پیر 2 مارچ 2026 19:18

چوہدری شافع حسین کی منظور احمد وٹو کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ سے اظہار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مارچ2026ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سابق وزیر اعلیٰ پنجاب منظور وٹو کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن گئے اور سابق وزیر اعلیٰ میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر ان کے بیٹے سابق ایم این اے میاں خرم جہانگیر وٹو اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔