وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ انسان حقوق و اقلیتی امور پنجاب کا بجٹ 8 ارب روپے مقرر کیا گیا ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ
پیر 2 مارچ 2026 22:10
(جاری ہے)
تقریب میں ڈویژن بھر سے آئے ہوئے ہندو برادری کے وفود نے بھرپور شرکت کی اور روایتی انداز میں خوشیاں منائیں۔ تقریب میں ہندو کمیونٹی کے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب میں ہندو برادری میں 43 لاکھ روپے کی ہولی گرانٹ کے امدادی چیک تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہولی کی خوشی میں 15 ہزار روپے فی گھرانہ کے حساب سے امدادی رقم فراہم کی گئی۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے اور پنجاب حکومت اقلیتوں کے آئینی و مذہبی حقوق کے تحفظ، مساوی حقوق کی فراہمی اور مذہبی تہواروں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کے مذہبی حقوق کی پاسداری اور ان کے سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تقریب میں چاند کمار، لالہ اکمل لال بھیل، گوپال رام، امر لال، راجو لال اور بابر لال سمیت ہندو کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے جنہوں نے صوبائی وزیر کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔ صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت جو خود کو سیکولر ریاست کہتا ہے، وہاں مسلمانوں، سکھوں اور مسیحیوں سمیت دیگر اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات عائد کرتا رہا ہے مگر آج وہ خود خطے میں انسانی حقوق کی پامالی اور بدامنی کی علامت بن چکا ہے۔مزید قومی خبریں
-
میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر، ایم ڈی کیٹ کی رجسٹریشن کا آغاز
-
ٹیوشن سینٹر حادثہ،زخمی خاتون ٹیچر عنیلہ کو حراست میں لے لیا گیا
-
معاشی ترقی کے لیے جدید اور موثر نظامِ آمدورفت ناگزیر ہے‘ گورنر پنجاب
-
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے چڑیا گھروں اور وائلڈ لائف پارکس میں جانوروں کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی اقدامات
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کاکورکمانڈر12کور کے ہمراہ گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ کا دورہ، 12 ملین روپے گرانٹ کا اعلان
-
لاہور، بغیراجازت گھروں میں قائم ٹیوشن سینٹرز بند اورجرمانوں کا فیصلہ
-
متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کو اساتذہ سے مذاکرات کی ہدایت
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں ایس آئی یو ٹی کے قیام کے اعلان پر صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں، فیصل کریم کنڈی
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے پاکستان میں بلغاریہ کی سفیر آئرینا گیناڈیوا گانچیوا کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
وفاقی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ، نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، کھیل، جدت اور ہنر مندی کی تربیت کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کیے گئے ہیں، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کا پریس کانفرنس ..
-
یہ سب قدرت کی طرف سے ہوا ،اس میں کسی کاکوئی ہاتھ نہیں‘ زخمی خاتون ٹیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.