Live Updates

ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد آلودہ ہوا پاکستان پہنچ سکتی ہے‘ محکمہ موسمیات

پیر 9 مارچ 2026 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2026ء) محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آلودگی ہوا کے ذریعے پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچ سکتی ہے جس سے فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث ہوائیں آلودہ ذرات کو پاکستان کے مغربی حصوں کی طرف لے جا سکتی ہیں جس سے وہاں کی فضا مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ایران جو پاکستان کا مغربی ہمسایہ ملک ہے، 28فروری کو ہونے والے حملوں کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال میں ہے۔7مارچ کو تہران میں آئل ریفائنریوں اور ایندھن کے ڈپو پر بڑے فضائی حملوں کے بعد شہر پر زہریلا دھواں چھا گیا جبکہ اتوار کو سیاہ اور تیل آلود بارش بھی رپورٹ ہوئی، تیل کی تنصیبات سے اٹھنے والے گھنے سیاہ دھوئیں نے کئی علاقوں میں سورج کی روشنی کو بھی مدھم کر دیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات