Live Updates

آنے والے دنوں میں موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

بدھ 11 مارچ 2026 13:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2026ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں موسم مزید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہبدھ کوشہر کا کم سے کم درجہ حرارت 20.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ہوا میں نمی کا زیادہ تناسب (95فیصد)ہونے کی وجہ سے حبس کی کیفیت محسوس کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت شہر میں شمال مغربی سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ماہرینِ موسمیات نے کہاکہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے باعث گرمی بڑھے گی، لہذا شہری بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال زیادہ رکھیں۔دوسری جانب ایران میں حالیہ صورتحال کے سبب ہوائیں آلودہ ذرات پاکستان کے مغربی حصوں تک پہنچا سکتی ہیں، جس سے وہاں فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات