ایچ ای سی جون میں بلاک چین پر مبنی ڈگری تصدیق کا نظام شروع کرے گا
جمعرات 12 مارچ 2026 17:29
(جاری ہے)
مجوزہ نظام کے تحت جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو خصوصی ڈیش بورڈ فراہم کئے جائیں گے جن کے ذریعے وہ درخواست گزاروں کے تعلیمی ڈیٹا کی محفوظ طریقے سے تصدیق اور توثیق کر سکیں گے۔
یونیورسٹی سطح پر تصدیق مکمل ہونے کے بعد کیسز خودکار طریقے سے مزید کارروائی کے لیے ایچ ای سی کو بھیج دیئے جائیں گے۔ایچ ای سی کی جانب سے تصدیق اور توثیق کے بعد طلبہ کے تعلیمی ریکارڈ بلاک چین پر ناقابلِ ترمیم اور قابلِ تصدیق ڈیجیٹل اسناد کی شکل میں محفوظ کر دیئے جائیں گے۔ طلبہ کو اپنے تعلیمی ریکارڈ تک ڈیجیٹل صورت میں براہِ راست رسائی حاصل ہوگی جسے وہ کسی بھی وقت اور کہیں بھی محفوظ انداز میں آجر اداروں، تعلیمی اداروں یا متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر اور تصدیق کرا سکیں گے۔توقع ہے کہ بلاک چین فریم ورک جعلسازی، جعلی دستاویزات اور تصدیق میں تاخیر کو نمایاں حد تک کم کرے گا جبکہ ڈیٹا کی درستگی، ناقابلِ تبدیلی حیثیت اور حقیقی وقت میں اسناد کی تصدیق کو یقینی بنائے گا۔ایچ ای سی کے مطابق بلاک چین سے فعال ڈگری تصدیق کے نظام کا پہلا مرحلہ 30 جون 2026 تک شروع کئے جانے کی توقع ہے جو پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اسناد کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.