کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل کی پاکستان میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلرسے ملاقات ،تعلیمی و تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا
جمعہ 13 مارچ 2026 13:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مشترکہ تحقیقی منصوبے اور تربیتی پروگرام اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سائنسدانوں اور محققین کے لیے مفید ثابت ہو رہے ہیں۔
شو ہانگ تیان نے کامسٹیک اور اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے اداروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا اور سائنسی و تعلیمی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے دوران چین کے تعلیمی و تحقیقی اداروں کے ساتھ جاری مشترکہ پروگراموں کا جائزہ بھی لیا گیا، جن میں ہونان یونیورسٹی آف میڈیسن اور ننگبو یونیورسٹی کے ساتھ ٹیکنیشنز کے تربیتی پروگرام شامل ہیں۔ اسی طرح ننگبو یونیورسٹی کے اشتراک سے اپلائیڈ بائیومیڈیکل مصنوعی ذہانت پر 19 روزہ سرٹیفکیٹ کورس بھی منعقد کیا گیا جس میں مختلف اسلامی ممالک کے محققین نے شرکت کی۔ملاقات میں کامسٹیک ژیجیانگ جوائنٹ لیبارٹری کے قیام، مشترکہ تحقیق کے فروغ اور بیجنگ میں کامسٹیک کے دفتر کے قیام کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ اپریل 2026 میں 27 رکنی چینی وفد کے مجوزہ دورے پر بھی گفتگو کی گئی جس سے تربیتی پروگراموں اور تحقیقی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔ملاقات میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ کامسٹیک کے ساتھ رابطوں کو مزید موثر بنانے کے لیے چینی سفارت خانے کی جانب سے ایک مستقل نمائندہ نامزد کیا جائے۔ اس کے علاوہ سنکیانگ میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل سائنس کے شعبوں میں مشترکہ تربیتی پروگراموں کو وسعت دینے پر بھی غور کیا گیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 ء کی ڈیٹ شیٹ جاری
-
طلبہ وطالبات کی بائیو میٹرک فنگر پرنٹس کے بغیر آن لائن رجسٹریشن کا پراسیس مکمل نہیں ہو گا
-
پنجاب میں ویٹرنری گریجویٹس اور پیراویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان
-
چوہدری شافع حسین کا پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ، مختلف پروگراموں کا افتتاح کیا
-
سی ایس ایس امتحان 2025 کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح 2.67 فیصد
-
ہائرایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے ایک جدید اور جامع ڈیٹا سسٹم ہیڈز پلیٹ فارم لانچ کر دیا
-
پی ایم ایس 2025،راولپنڈی کے امیدواروں کے امتحانی مراکز لاہور منتقل
-
ْایچ ای سی نے ملک بھر میں بلااجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر پابندی عائد کردی
-
پنجاب یونیورسٹی کا امتحانی نتائج کا اعلان
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام نہم کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے،کنٹرولر امتحانات
-
کراچی، میٹرک امتحانات میں غیر قانونی سینٹر تبدیلی، وزیر بورڈز اینڈ یونیورسٹی کا اچانک چھاپہ، مرکز منسوخ کرنے کا حکم
-
کراچی میں کیمسٹری کا پرچہ امتحان سے قبل لیک، تعلیمی نظام پر سنگین سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.