جذبہ حب الوطنی ہی قوموں کو بہادر اور باوقار بناتا ہے، محمد رضوان عباسی

منگل 24 مارچ 2026 21:50

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2026ء) جذبہ حب الوطنی ہی قوموں کو بہادر اور باوقار بناتا ہے۔ پاکستان کی دلیر عوام اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ اور ہر مشکل گھڑی میں ہر اول دستہ ہوتی ہیں۔ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہماری شناخت اور کامیابی کی کنجی ہے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے ملک کو مستحکم اور دنیا کی عظیم مملکت بنائیں گے۔

ملک میں امن ہوگا تو ترقی کا پہیہ تیزی سے چلے گا پاکستان مشرق وسطی کی جنگ میں جس بحران سے گزر رہا ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے ضلعی صدر محمد رضوان عباسی یوم پاکستان پر برادری کے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے ہی ہماری طاقت ہیں۔ ہم ایک طرف خوارجیوں سے لڑ رہے ہیں اور بھارتی پراکسی وار کو ناکام بنا رہے ہیں دوسری جانب ملک میں ہر قسم کے ملک دشمن فتنوں کا مردانہ وار مقابلہ بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جو سپاہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی والہانہ قیادت اور ایک ایک فوجی، سیکورٹی فورسز کے سربراہان اور سپاہیوں کی بدولت ہے جبکہ مر کزی ڈپٹی انفارمنس سیکریٹری عبد الحمید عباسی نے کہا کہ پاکستان میں سیاست کا معیار دہرا ہے ہمیں نظام بھی بدلنا ہے۔ سیاست دانوں کے بارے میں رائے بھی۔ یہ اسوقت ممکن ہے جب منافقت اور لوٹ مار سیاست دانوں سے نہ جڑے۔

جسکے لئے ہم نے ریاست پہلے سیاست بعد میں کا نظریہ دیا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہماری پنچ لائن ہے نفرتوں کے بجائے محبت کا سفر شروع ہونا چاہئے ملکی سلامتی کیلئے قومی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے بغیر ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا آج کا دن ہمیں اپنے ان عظیم شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے پاکستان کے قیام بقا اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پوری قوم ان کی مقروض ہے۔ محمد عمر عباسی نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن کی قدر کرنی چاہیے اور اس کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار رہنا چاہیے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے اپنی جان و مال کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستانی قوم ہر قسم کی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ حکومت آزاد اور خود مختار خارجہ پالیسیوں کو اپنائے تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایک مضبوط اور باوقار ریاست بن سکے۔