Live Updates

پنجاب میں غریب بچیوں کے تعلیمی وظیفے کا پروگرام ختم کردیا گیا

جمعرات 26 مارچ 2026 22:30

پنجاب میں غریب بچیوں کے تعلیمی وظیفے کا پروگرام ختم کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2026ء) پنجاب حکومت نے غریب بچیوں کے لیے زیور تعلیم پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے اس باقاعدہ منصوبے کی بندش کی منظوری دے دی ہے، جو سرکاری سکولوں میں طالبات کی تعداد بڑھانے اور تعلیم میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے ماہانہ 1000 روپے وظیفہ فراہم کرتا تھا۔زیور تعلیم پروگرام شہباز شریف دور حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ تھا، جس پر ہر سال 7 ارب 35 کروڑ روپے مختص کیے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

تاہم بہتر نتائج نہ آنے اور سکولوں میں طلبا کی شرکت میں مطلوبہ اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے حکومت نے سکیم بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویزات کے مطابق اب بجٹ دیگر اہم شعبوں جیسے کہ ٹرانسپورٹ، اساتذہ کی بھرتی، امتحانات اور دیگر تعلیمی امور پر خرچ کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن کے سیکرٹری مدثر ریاض ملک نے اس منصوبے کی بندش پر موقف دینے سے گریز کیا۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ زیور تعلیم پروگرام کی بندش سے غریب بچیوں کے تعلیمی مواقع متاثر ہو سکتے ہیں، اور حکومت پر دباؤ ہے کہ وہ متبادل اقدامات یا نئے پروگرام کے ذریعے تعلیم کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ خواتین کی تعلیم میں کمی نہ آئے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات