ًوڈیروں اور جاگیرداروں کی غلامی کی زنجیریں توڑنا ہوں گی، پیپلز پارٹی رہنما ملک شیر خان

ٰسدھریال گاؤں میں کوئی بھوکا سویا تو روزِ محشر جوابدہ ہوں گا، سابق امیدوار قومی اسمبلی کا خطاب

پیر 30 مارچ 2026 19:55

[اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2026ء) اگر سدھریال گاؤں کا ایک شخص بھی بھوکا رہ گیا تو میں رو ز محشر اللہ تعالیٰ کو جواب دہ ہو ں گا ،اللہ پاک کے کرم سے سدھریال گاؤں میں تمام بنیادی سہولتیں میسر ہیں اور کسی گھر میں بے روزگاری کا تصور نہیں ، سدھریال گا ؤ ں میں مزدور ضرورت پڑ جائے تو نہیں ملتا ، نکہ کلا ں کی عوام سے پوچھنا چاہتا ہو ں کہ آج تک ہما رے علا قوں کی محرومیا ں کیوں ختم نہیں ہو رہیں اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ لو گوں نے کبھی مڈل کلا س گھرانے سے تعلق رکھنے والے شخص کو ایم این یا ایم پی اے منتخب نہیں کیا ، جب تک عوام اپنے اند ر سے لیڈر پیدا کرے گی تب تک ہمارے اوپر وڈیرے اور جاگیر دا ر مسلط رہیں گے اور ہمارے پا س سوائے بھٹکنے کے کچھ نہ بچے گا ، اب ہمیں وڈیروں ، نوا بوں اور جاگیردا روں کی غلامی کی زنجیرو ں کو توڑنا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پاکستا ن پیپلز پارٹی و سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک شیر خان سدھریال نے نکہ کلا ں پنڈی گھیب میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 50 سردار فیضا ن حیدر خان ، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اٹک ملک ریا ست علی سدھریال ، امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک امانت خا ن راول ، امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 5 سید عاطف حسین گیلا نی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجو د تھی ، ملک شیر خان سدھریال نے کہا کہ سونے کا چمچ منہ میں لیے پیدا ہونے والے کسی وڈیروں یا نوابزا د وں کو غریب عوام کے مسائل حل کرنے اور علاقے کی محرومیا ں ختم کر نے میں کوئی دلچسپی نہیں ، بہت عرصے کے بعد نکہ کلا ں میں آنے کا اتفا ق ہوا مگر یہا ں کی عوام نے جو استقبال کیا وہ واقع قابل تعریف اوراس با ت کا ثبوت ہے کہ عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ملک شیر خان نے کہا کہ میں بھی ایک غریب گھر انے سے تعلق رکھتا ہو ں اور زندگی میں بہت سے اتا ر چڑھائو دیکھ کر اپنی منزل کو پہنچا ہو ں،کیا تعلیم کا حق صرف وڈیرو ں اور جا گیردا روں کے بچو ں کو ہی حا صل ہے کیا غریب کا بچہ اچھی تعلیم حاصل نہیں کر سکتا ، ہما ری نوجوا ن نسل کو اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کے لیے اپنے علاقے سے باہر جانا پڑتا ہے ، ہما را مشن تمام حلقوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے کالجز ، ہسپتا ل اور دیگر سہولیا ت فراہم کرنا ہے