نصیرآباد، جعفرآباد ،جھل مگسی ،کچھی، صحبت پور، بختیارآباد، تمبو منجھو شوری ،نوتال، گنداواہ، چھتر ،فلیجی، ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارشیں اور ژالہ باری

لاکھوں ایکڑز پر تیار کھڑی گندم چنا سرسوں ودیگر فصلیں تباہ ،سینکڑوں مال مویشی ہلاک

جمعہ 3 اپریل 2026 22:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2026ء) نصیرآباد، جعفرآباد ،جھل مگسی ،کچھی، صحبت پور، بختیارآباد، تمبو منجھو شوری ،نوتال، گنداواہ، چھتر ،فلیجی، ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشیں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری لاکھوں ایکڑز پر تیار کھڑی گندم چنا سرسوں ودیگر فصلیں تباہ سینکڑوں مال مویشی ہلاک ،سینکڑوں کچے مکانات منہدم ،ہزاروں افراد بے گھر ہوکر رہ گئے ،بجلی 48 گھنٹوں سے غائب معمولات زندگی شدید متاثر متعدد علاقوں کا زمینی راستے منقطع عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھی کے علاقوں حاجی شہر غازی بھاگ کے علاقے جلال خان سمیت دیگر علاقوں میں بارشوں کے سیلابی پانی نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے سینکڑوں دیہات ڈوب گئے اور ہزاروں ایکڑز پر کھڑی گندم کی فصیلات تباہ اور متعدد مال مویشیکی ہلاکتیں ہوئیں جبکہ سینکڑوں افراد بے گھر ہوکر رہ گیے جمعہ کے روز ڈیرہ مراد جمالی تمبو منجھو شوری بالان شاخ باری شاخ قیدی شاخ عمرانی شاخ روپا غفوراباد لہڑی قبولہ واہ گوٹھ میر رسول بخش لہڑی میر گل حسن منجھو ابادسمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ڑالہ باری سے لاکھوں ایکڑز پر مشتمل گندم چنا سرسوں کی فصیلات تباہ ان علاقوں میں بارشوں کے پانی نے سیلابی شکل اختیار کرلی متعدد علاقوں کا زمینی راستہ کٹ گیا بارشوں کے پانی میں سینکڑوں خاندان پھنس کر رہ گئے ڈیرہ مراد جمالی شہر غربی اور شرقی میں طوفانی بارشوں نے انسانی زندگی مفلوج کرکے رکھ دی سیوریج سسٹم جام ہونے سے بارشوں کا پانی تالابوں کا منظر پیش کرنے لگا ٹیچنگ ہسپتال سمیت متعدد سرکاری دفاتر پانی میں ڈوب گئے ڈیرہ اللہ یار صحبت پور اوستہ محمد نوتال گنداواہ اور جھل مگسی گنداخہ ودیگر علاقوں میں بھی بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی دی سینکڑوں کی تعداد میں کچے مکانات منہدم ہوگئے اور کئی خاندان بے گھر اور بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں جبکہ ڈیرہ بگٹی چھتر فلجی میں بارشوں کے پانی نے سیلابی شکل اختیار کرتے ہوے اونچے درجہ کا سیلابی ریلہ نصیراباد ربی ون اور ربی ٹو کی جانب گامزن ہے جبکہ مزکورہ علاقوں میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ ہوا ہے نوتال گنداواہ جھل مگسی کا زمینی راستہ گزشتہ دو روز سے کٹا ہوا ہے اور ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال امدادی سرگرمیاں شورع نہیں کی جاسکی ہیں ۔