وفاق میں موجود کسی بھی پارٹی کے ایجنڈے میں سندھ شامل نہیں ہے، قادر مگسی
نہ ہی ان کے پاس محنت کش طبقے، ہاریوں، مزدوروں اور غریب عوام کی نجات کے لیے کوئی سنجیدہ اور حقیقی پروگرام موجود ہے سندھ کے قومی حقوق، وسائل، دھرتی اور محنت کش عوام کے مفادات کا تحفظ صرف سندھ کی قوم پرست اور ترقی پسند سیاست ہی کر سکتی ہے
اتوار 5 اپریل 2026 21:50
(جاری ہے)
ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ موجودہ وقت میں سندھ کو منظم، متحد اور شعوری طور پر مضبوط ہونے کی سخت ضرورت ہے، کیونکہ سندھ دشمن قوتیں مسلسل اپنی سازشوں کے ذریعے سندھ کے سیاسی، معاشی اور قومی حقوق پر حملے کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگ اپنے وطن سے اپنی زندگی سے بھی زیادہ محبت کرتے ہیں، اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وطن دشمن قوتوں نے سندھ کے خلاف سازشیں کی ہیں، تب سندھ کے باشعور عوام نے متحدہ جدوجہد کے ذریعے ان سازشوں کو ناکام بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ ترقی پسند پارٹی کا بنیادی مقصد سندھ پر مسلط جاگیر دارانہ، وڈیرا شاہی اور استحصالی اقتدار کا خاتمہ کرکے حقیقی اقتدار سندھ کے محنت کش طبقے، مزدوروں، ہاریوں اور عام لوگوں تک منتقل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قوتیں سندھ کی سیاست، معیشت اور وسائل پر قبضے کے ذریعے عام لوگوں کے حقوق پامال کر رہی ہیں، ان کے خلاف منظم سیاسی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے، ڈاکٹر قادر مگسی نے واضح کیا کہ کراچی سندھ کا اٹوٹ حصہ ہے، اور کراچی کو سندھ سے الگ کرنے یا اس کی حیثیت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کراچی صرف ایک شہر نہیں بلکہ سندھ کی تاریخی، سیاسی، معاشی اور ثقافتی شناخت کا ایک اہم مرکز ہے، اور سندھ کے عوام کسی بھی صورت کراچی کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث غریب اور محنت کش عوام کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقے کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کے لیے کوئی عوام دوست پالیسی موجود نہیں، اور وہ سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے غریب عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین رہے ہیں، ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ اگر حکمران واقعی ملک کی معاشی صورت حال بہتر بنانا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ اپنے طبقے، بڑے سرمایہ داروں، جاگیر داروں اور منافع خور طبقوں سے ٹیکس وصول کریں، مگر افسوس کہ وہ ہمیشہ کی طرح سارا بوجھ غریب، مزدور، ہاری اور نچلے طبقے پر ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی اور استحصالی پالیسی کو مزید دیر تک برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر قادر مگسی نے سندھ کے عوام، خصوصا نوجوانوں، طلبہ، مزدوروں، ہاریوں، خواتین اور دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ سندھ کی قومی بقا، وسائل، حقوق اور روشن مستقبل کے لئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد اور منظم ہوں، تاکہ ایک ایسے معاشرے کی تعمیر ہو سکے جہاں ظلم، استحصال، بھوک، بے روزگاری اور ناانصافی کا خاتمہ ممکن ہو۔ظہرانے میں حیدر شاہانی، ہوت خان گاڈھی، قادر چنہ، ڈاکٹر احمد نوناری، امتیاز سموں، ڈاکٹر سومار منگریو، حیدر ملاح، اعجاز سامٹیو، خیر محمد مگسی، محمد علی ابڑو، مختیار عباسی، گل انقلابی، نور احمد سندھی، لطیف ایاز پنہور اور عبدالرزاق لاشاری شریک ہوئے۔اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماں رشید سدھایو، عرض محمد بنگلاڑی، معشوق چانڈیو اور ساقی منصور کھوسو نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق ریلوے کو جدید اور منافع بخش ادارہ بنا رہے ہیں، حنیف عباسی
-
وزیر تجارت سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات،باہمی تجارت و سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان کی مضبوطی، استحکام و خوشحالی ہی بانی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ سمندرپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 13.90ارب ڈالرسے تجاوزکرگیا
-
انصاف تک رسائی تیز، عدالتی نظام کو موثر اور جدید بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔چیف جسٹس
-
وفاقی وزیر توانائی سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی قیادت میں وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.