وزیر اعظم ، سپیکر اور چیئرمین سینیٹ و دیگر سیاسی رہنمائوں کا سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 10 اپریل 2026 19:30

سلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2026ء) وزیر اعظم شہبازشریف نے بزرگ اور سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے سردار ذوالفقار کھوسہ کے لئے مغفرت کی دعا.ء کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اللہ تعالی انکو غریق رحمت کرے اور انکے اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔

اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان، مدبر رہنما اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات نہایت قابلِ قدر ہیں اور انہیں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے تھا اور وہ اس خطے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ہمیشہ ان کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں رہے۔ ان کی قیادت، بصیرت اور عوام دوستی کی مثالیں آج بھی زندہ ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے انتقال کو قومی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام میں انہوں نے سردار ذوالفقار علی کھوسہ کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سردار ذوالفقار علی کھوسہ ایک زیرک سیاستدان اور مدبر رہنما تھے۔ مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بزرگ سیاست دان سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر تعزیت کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سردار دوست محمد کھوسہ اور دیگر لواحقین کیلئے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاکہ نصف صدی سے زائد عرصے تک پاکستانی سیاست میں متحرک سردار ذوالفقار علی کھوسہ کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

انہوںنے پنجاب کے سابق گورنر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے انتقال پر ان کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سابق صوبائی وزیر سردار ذوالفقار علی کھوسہ کے لواحقین کے صبر کی دعا