ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل کی جانب سے شہدائے ہزارہ کانفرنس کا انعقاد

ہمارا نعرہ ہے بن کر رہے گا صوبہ ہزارہ،ہم اپنے شہدا کا مشن ہرامن طریقے جاری رکھیں گے،خان محمدتنولی

اتوار 12 اپریل 2026 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2026ء) ہزارہ قبائل مشاورتی کونسل کی جانب سے اتوار کو مقامی ہوٹل میں شہدائے ہزارہ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا ۔کانفرنس کی صدارت چیف آرگنائزر، خان محمد تنولی نے کی۔کانفرنس میں مقتدا اعوان ۔رفیق خان ہزاوری ۔حاجی ذوالفقار علی خان ۔راشد محمود اعوان ۔شکیل عباسی ۔وسیم ترک ۔سجاد خان سواتی سمیت کئی سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنمائوں اور ہزارہ کمیونٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔

کانفرنس میں ہزارہ وال قوم کو درپیش مسائل، اتحاد اور مستقبل پر بحث کی گئی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے شرکا نے 12 اپریل 2010 کو ہزارہ صوبہ کی تحریک میں شہید ہونے والوں کا خراج عقیدت پیش کیا۔خان محمد تنولی اور دیگر نے کہا کہ ہزارہ وال قوم محب وطن لوگ ہیں۔ہزارہ ایک بڑی قوم ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبہ ہزارہ فوری قائم کیا جائے۔ہزارہ صوبہ کے قیام کے لیے سیاسی قانونی سمیت ہر فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے۔ہمارا نعرہ ہے بن کر رہے گا صوبہ ہزارہ ۔ہم اپنے شہدا کا مشن ہرامن طریقے جاری رکھیں گے۔کانفرنس میں ہزارہ صوبہ کے قیام کے لیے قراردادمنظور کی گئی۔شرکا نے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت صوبہ بھر میں ہزارہ قوم کے مسائل حل کیے جائیں اور ہماری آبادیوں میں بنیادی سہولیات دی جائیں ۔