Live Updates

امریکا اور ایران نے مذاکرات جاری رکھنے اور مزید ایک ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے‘ فریقین مذاکرات کے وقت اور مقام کا تعین بعد کریں گے.حامدمیر

طویل مذاکرات کے آخر میں فریقین کا موقف تھا کہ کچھ معاملات پر اتفاق ہے، کچھ پر اپنی اپنی لیڈر شپ سے مزید رہنمائی لینے کی ضرورت ہے.سینئر صحافی و تجزیہ کار کی گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 13 اپریل 2026 16:07

امریکا اور ایران نے مذاکرات جاری رکھنے اور مزید ایک ملاقات کرنے پر ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اپریل ۔2026 ) پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے امریکا اور ایران مذاکرات کے مستقبل سے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور ایران نے مذاکرات جاری رکھنے اور مزید ایک ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین میں مذاکرات کے وقت اور مقام کا تعین بعد میں ہوگا.

(جاری ہے)

سینئر صحافی نے کہا کہ طویل مذاکرات کے آخر میں فریقین کا موقف تھا کہ کچھ معاملات پر اتفاق ہے، کچھ پر اپنی اپنی لیڈر شپ سے مزید رہنمائی لینے کی ضرورت ہے حامد میر نے بتایا کہ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد ہماری دوبارہ ملاقات ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ دو ہفتے کے سیز فائر پر اتفاق ہے، سیز فائر کو توسیع دینے کے لیے ایک دوسرے سے بالواسطہ رابطے کیے جائیں گے اور ان کے لیے پاکستان کے ساتھ چین اور ترکی کا بھی اہم کردار ہے.

خیال رہے کہ پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے مذاکرات تاحال جاری، ایران اور امریکا کے مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی بھی 21 اپریل تک برقرار رہے گی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تو واپس روانہ ہوگئے لیکن کچھ امریکی اور ایرانی حکام اب تک مذاکرات میں مصروف ہیں، معاہدے پر پہنچے کے لیے کوششیں اب بھی جاری ہیں. مذاکرات کاروں کے درمیان بیشتر نکات پر اتفاق ہوچکا، ایک دو معاملات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث اب تک معاہدہ طے نہیں پاسکا ہے ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے.

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے، جو نکتہ زیادہ مسئلے والا ہے جوہری ایران کے ساتھ اسی پر اتفاق نہیں ہوا . ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ملاقات علی الاصبح شروع ہوئی اور تقریباً 20 گھنٹے جاری رہی، میں بہت تفصیل میں جا سکتا ہوں اور جو کچھ حاصل ہوا اس پر بہت بات کر سکتا ہوں، ایک چیز جو اہم ہے کہ ایران جوہری خواہش ترک کرنے کے لیے راضی نہیں امریکی صدر نے کہا کہ وہ نکات جن پر اتفاق ہوا، کئی طریقوں سے ہمارے لیے فوجی آپریشنز جاری رکھنے سے بہتر ہیں، وہ نکات ایسے نہیں کہ جن پر جوہری طاقت غیر مستحکم لوگوں کے ہاتھوں میں دینے کی اجازت دی جائے. 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات