کوہستان کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت، سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار محمد ایوب نے 4ارب روپے کی پلی بارگین کردی

جمعرات 16 اپریل 2026 21:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2026ء) کوہستان کرپشن سکینڈل میں بڑی پیش رفت، سکینڈل میں ملوث ٹھیکیدار محمد ایوب نے 4ارب روپے کی پلی بارگین کردی ۔

(جاری ہے)

نیب زرائع کے مطابق ملزم کے تمام جائیدادوں کو پہلے سے منجمد کیا جا چکا ہے، ملزم نے پی ٹی آئی رہنما ء اعظم سواتی سے بھی 55کروڑ روپے کے عوض ایبٹ آباد میں 10کنال کی کوٹھی خریدی تھی،نیب کے مطابق نیب نے اعظم سواتی کا بنگلہ بھی منجمد کیا تھا ، ملزم محمد ایوب کو عنقریب عدالت میں پیش کیا جائیگا،نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے تمام اثاثے واپس کرنے کی دستاویزات پر دستخط دئیے ہیں، سکینڈل میں ڈمپر ڈرائیور ممتاز اور ریاض بھی پلی بارگین منظوری کے بعد ہوچکے ہیں ۔

کوہستان سکینڈل میں اب 36ملزمان پابند سلاسل ہیں، مرکزی ملزم قیصر اقبال کی اہلیہ ضمانت پر رہا ہوچکی ہیں۔