گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ كا پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) ٹِپ پورٹل پر ایک تربیتی سیشن کا اہتمام

جمعہ 17 اپریل 2026 17:17

سیالكوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2026ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) نے پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) ٹِپ پورٹل پر ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس) نے( آج )جمعہ کو پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) ٹِپ پورٹل پر ایک تربیتی سیشن اور عملی سرگرمی کا اہتمام کیا، نشست ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز نے شعبہ معاشیات اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے منعقد کی۔

بی بی اے، معاشیات اور کامرس کے طلبہ کو پی ایس ڈبلیو کے پیپر لیس تجارتی نظام اور کاروبار میں آسانی اور ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے میں اس کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔یونیورسٹی نے ریسورس پرسن مومل مشتاق کا ایک انٹرایکٹو سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور آئی ٹی سپورٹ سینٹر کی تکنیکی معاونت کو سراہا۔اس تقریب کا مقصد طلبہ کو عملی علم اور جدید ڈیجیٹل آلات سے روشناس کرانا تھا۔