منی پور ،بھارتی فورسز نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا

ہفتہ 18 اپریل 2026 15:30

امپھال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2026ء) بی جے پی کی زیر اقتدار شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں فورسز نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروںنے خرائی لاملونگ میں نکالی جانے ولای مشعل بردار ریلی کے شرکا پر آنسو گیس کے گولوں سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعد امپھال کے مشرقی علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی۔

(جاری ہے)

اس ریلی کا اہتمام آل منی پور یونائیٹڈ کلبز آرگنائزیشن نے ہم خیال گروپوں کے ساتھ مل کر ریاست میں حالیہ تشدد کے بعد جاری احتجاج کے ایک حصے کے طور پر کیا تھا۔ امپھال ایسٹ کے مختلف علاقوں سے خواتین کی ایک بڑی تعداد نے کھوئی لام لانگ بازار کی طرف مارچ کیا، انہوں نے بھارت کیخلاف نعرے لگائے اور اپنی سرزمین کے تحفظ کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ فورسز اہلکاروں امپھال ایسٹ کے خرائی لاملونگ بازار میںمشعل بردار ریلی کو روکنے کیلئے رکاوٹیں کھڑی کیں اور ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے بعد علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔