صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر
ذمہ دار صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے،فیصل ممتازراٹھور
ہفتہ 18 اپریل 2026 18:10
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس و چیف ایگزیکٹو کشمیر ایکسپریس ڈیجیٹل سردار زاہد تبسم، ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف،وزیراعظم کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سید عزادار حسین کاظمی، مشیر حکومت زاہد مغل،پریس سیکرٹری آصف علی راٹھور،وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر سید آفتاب گیلانی، معروف بزنس مین اشفاق مغل برطانیہ،احمد مغل،زاہد مغل،وقاص مغل،یوسف زاہد،، سمیت سینئر صحافیوں اور کشمیر جرنلسٹس فورم کے ممبران اور روزنامے کی ٹیم موجود تھی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحافت نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور تحریک آزادی کشمیر کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر صحافیوں کے مسائل کے حل، میڈیا کے فروغ اور اطلاعات تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ کشمیر ایکسپریس نے گزشتہ 24 برسوں میں نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز کو بھی موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔ ایسے اخبارات اور صحافی دراصل تحریکِ آزادی کشمیر کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیر ایکسپریس آئندہ بھی قومی، ملی اور کشمیر کاز کے حوالے سے اپنا مثبت اور موثر کردار جاری رکھے گا اور صحافت کے اعلیٰ اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی درست رہنمائی کرتا رہے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.