کیوایس رینکنگ کے مطابق زراعت اور جنگلات کے شعبے میں 33 ویں پوزیشن حاصل کی ہے،ڈاکٹر ذوالفقار علی

ہفتہ 18 اپریل 2026 23:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2026ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہاہے کہ زراعت اور جنگلات کے شعبے میں 33 ویں پوزیشن حاصل کی ہے زرعی یونیورسٹی کے 48سائنسدانوں کا شمار دنیا کے ٹاپ ٹوپرسنٹ میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیچنگ ریسرچ کمپیوٹنگ فیسیلیٹی کا افتتاح اور نیوسینٹ ہال میں فیکلٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے اپنی عالمی تعلیمی ساکھ کو مزید مضبوط کرتے ہوئے کیوایس رینکنگ کے مطابق زراعت اور جنگلات کے شعبے میں 33 ویں پوزیشن حاصل کی ہے اور یہ ملکی سطح پر وہ واحد ادارہ ہے جو اس شعبے میں دنیا کے ٹاپ 100 اداروں میں شامل ہے۔

اسی طرح ویٹرنری سائنس میں 61 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورحاضر میں کسی بھی شعبے میں ترقی کے لئے ڈیجیٹیلائزیشن ایک اہم ضرورت بن چکا ہے اور ہم ٹی ٹی گلوبل فاؤنڈیشن کے ڈیجیٹیلائزیشن کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی کو معاونت پر مشکور ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے چیئرمین انٹومالوجی ڈاکٹر وسیم اکرم کی خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو میں بہتری لانے کے لئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :