بالائی اضلاع میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ، الرٹ جاری

سوات، دیر اپر و لوئر اور چترال اپرولوئر کیندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے

ہفتہ 18 اپریل 2026 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2026ء) خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈ کا خطرہ، پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہنگامی اقدمات کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے،عوام کو محتاط رہے،ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات اور خطرے سے دوچار آبادیوں کی نشاندہی مکمل کرنے ندی نالوں اور دریاں کے قریب رہنے والے افراد کو پیشگی آگاہی دینے کی ہدایت دی گئی۔خطرے والے علاقوں سے آبادی کے بروقت انخلا کے عمل کو یقینی بنایا جائے،نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب ٹریفک کی نقل و حرکت بھی محدود کی جائے۔

متعلقہ عنوان :