اقبال مارکیٹ پولیس کی کارروائی، گٹکا فروشی میں ملوث5 ملزمان گرفتار

منگل 21 اپریل 2026 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2026ء) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے تھانہ اقبال مارکیٹ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 12/13 میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکاماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے 250 پڑیاں 16 کلو سے زائدگٹکاماوا اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :