کمالیہ‘ غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی

بدھ 22 اپریل 2026 18:53

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2026ء) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی کی ہدایت پر غیر قانونی سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر نگرانی ایک نجی گودام پر چھاپہ مارا گیا، جہاں سے 74 کارٹن غیر قانونی سگریٹ برآمد کر کے قبضہ میں لے لیے گئے۔ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے سگریٹس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران موقع پر موجود سامان کو تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے کہا کہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مفاد کے تحفظ کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :