سٹی پولیس نے قمار بازی، گٹکا و ماوا فروشی میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا

بدھ 22 اپریل 2026 20:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2026ء) ضلع سٹی پولیس نے مخلتف کارروائیوں کے دوران قمار بازی، گٹکا و ماوا فروشی میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجما ن سٹی پولیس کے مطابق چاکیواڑہ، نیپئر، کلری،گارڈن اور عیدگاہ پولیس نے ٹارگٹڈ کاروائیاں کرتے ہوئے لعل داد، سلمان،ملنگ، محمد بلال، شہزاد، محمد زکی، محمد رانجھا، اسد اللہ عرف لالو، عاقل، شکیل احمد عرف گودھرا، زوہیب عرف بھانداری اور حسیب کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس نے جوا کی رقم، سٹے کی پرچیاں، تاش کے پتے اور گٹکا و ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :