Live Updates

کویت کا دو ماہ کی بندش کے بعد اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا اعلان

جمعہ 24 اپریل 2026 15:53

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2026ء) کویت نے دو ماہ کی بندش کے بعد کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے اپنی فضائی حدود کو کھول دیا ہے ۔ کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ شیخ حمود مبارک الحمود الصباح کا کہنا ہے کہ فضائی حدود کا دوبارہ کھولا جانا آنے والے دنوں میں ہوائی اڈے پر مکمل آپریشن کی تیاری اور ہوائی ٹریفک کو بتدریج شروع ہونے والے مرحلہ وار منصوبے کا حصہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے حملوں کی وجہ سے ایئرپورٹ پر کچھ تنصیبات کو نقصان پہنچا تھا، اس بارے میں جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے اور تکنیکی ٹیموں نے آلات اور بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال و مرمت کے کا کا شروع کر دیا ہے۔شیخ حمود مبارک الحمود الصباح نے مزید کہا کہ ابتدائی مرحلے میں کچھ مخصوص سٹیشنز شامل ہوں گے، جن کو ایئرپورٹ کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ترجیح دی گئی تھی اس سلسلے کو بعدازاں مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہوائی اڈے کے دوبارہ کھنے پر کویت ایئرویز نے اتوار 26 اپریل سے 17 مقامات کے لیے سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں لندن، استنبول، لاہور، ڈھاکہ، ممبئی، دہلی، منیلا، قاہرہ، ریاض، جدہ، کولمبو، گوانگزو، بیروت اور دمشق شامل ہیں۔ایئرپورٹ کے ٹرمینل فور سے کچھ روٹس سے ہفتے میں چار استعمال ہو گا جبکہ باقیوں پر فلائٹس کی تعداد اس سے کم ہو گی، قاہرہ کے پروازیں دن میں ایک بار چلائی جائیں گی۔

کم خرچ جزیرہ ایئرویز نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ9مقامات کے لیے ٹرمینل فائیو سے جانے والی پروازوں کا سلسلہ اتوار سے شروع کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق عمان، بیرون، دمشق، دبئی، استنبول، ممبئی، کوچی اور نئی دہلی کے لیے سروسز دوبارہ شروع ہونے اور آپریشن کے مکمل طور پر پوری صلاحیت پر آنے کے بعد دیگر مقامات کی طرف پروازوں کا سلسلہ بھی بڑھایا جائے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات