منگھوپیر پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا اور غیر ملکی گٹکا برآمد، دو ملزمان گرفتار

اتوار 26 اپریل 2026 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2026ء) منگھوپیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا اور غیر ملکی گٹکا فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے دوران ملزمان کو موقع سے پکڑا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 110 پڑیاں گٹکا ماوا اور 110 پیکٹ غیر ملکی گٹکا برآمد ہوا۔پولیس نے ملزمان عمران اور یونس کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :