کاجول نے 30سال بعد اصول توڑکربوسے کا سین فلما دیا

سیریز میں اداکارہ نے یہ منظر اداکار جیشو سین گپتا کے ساتھ فلمایا

پیر 27 اپریل 2026 11:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2026ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے تین دہائیوں پر محیط کیریئر میں اب اصول توڑ کر بوسے کے سین فلمانے کی وجہ بتادی۔بالی ووڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ہیروئن کا مرکزی کردار ادا کرنے والی کاجول نے اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو دی ٹرائل: پیار، قانون، دھوکہ میں ایک ایسا قدم اٹھایا جس سے وہ ماضی میں گریز کرتی رہی تھیں۔

کاجول طویل عرصے تک اسکرین پر بوسہ دینے کے مناظر سے دور رہیں لیکن اس سیریز میں انہوں نے اپنے اس اصول کو توڑ دیا۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر کردار کی ضرورت کے تحت کیا گیا۔ان کے مطابق یہ صرف ایک منظر نہیں تھا بلکہ کردار کے جذبات اور سوچ کی عکاسی کرتا تھا اور اسے ہٹانا کہانی کے لیے نقصان دہ ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس منظر کو فلمانے سے قبل وہ کافی غیر یقینی اور بے چینی کا شکار تھیں لیکن آخرکار اسے ایک پیشہ ورانہ فیصلہ سمجھتے ہوئے انجام دیا۔سیریز میں انہوں نے یہ منظر اداکار جیشو سین گپتا کے ساتھ فلمایا۔ اس ڈرامے میں کاجول نے نوینیکا سین گپتا کا کردار ادا کیا ہے جو ایک گھریلو خاتون ہوتی ہیں، تاہم اپنے شوہر کے اسکینڈل کے بعد دوبارہ وکالت کے شعبے میں قدم رکھتی ہے۔یہ سیریز ہدایتکار سپرن ورما کی تخلیق ہے۔

متعلقہ عنوان :