نارووال انٹرنیشنل پیس ڈائیلاگ 2026 صرف بین الاقوامی ایونٹ ہی نہیں تاریخی اور جذباتی لمحہ تھا، پروفیسراحسن اقبال
بدھ 6 مئی 2026 11:28
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال انٹرنیشنل پیس ڈائیلاگ 2026 میں 4 ہزار سے زائد نوجوانوں، 200 قومی وفود اور عالمی مندوبین کی شرکت نے اس بات کو ثابت کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم مراکش ڈاکٹر سعد الدين العثمانی اور دیگر بین الاقوامی شخصیات کی موجودگی نے اس عالمی مکالمے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔ ان کے مطابق نارووال اب صرف ایک شہر نہیں بلکہ ایک عالمی پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جہاں مستقبل، امید اور انسانیت کے مشترکہ بیانیے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ یہ عالمی مکالمہ پاکستان کی جانب سے ایران امریکا تنازعے سمیت مختلف علاقائی اور عالمی معاملات میں امن کوششوں اور مثبت سفارتی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور تعمیری روابط کے فروغ کا داعی رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مکالمے کی اصل روح 6 مئی 2018 کے اس افسوسناک واقعے سے جڑی ہوئی ہے جس نے انہیں ذاتی طور پر متاثر کیا مگر اسی تکلیف کو ایک بڑے قومی اور انسانی مشن میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت، انتہاپسندی اور تشدد کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اختلاف کو نفرت میں نہیں بلکہ فہم، برداشت اور مکالمے میں تبدیل کر کے ہی پائیدار امن حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نازک عالمی ماحول میں پاکستان نے برداشت، اعتدال اور بقائے باہمی کی آواز بلند کی کیونکہ امن اب صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ بقا، ترقی اور استحکام کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے۔\932مزید اہم خبریں
-
لاہور میں شہریوں کو پہلے صفائی بل میں ہی اکٹھے 4 مہینوں کا بل تھما دیا گیا
-
مسلمان صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے سر جھکاتے ہیں، کوئی دوسرا ہمیں مجبور نہیں کرسکتا، ایرانی صدر
-
پاکستان کی خطے میں استحکام کو فروغ دینے پر توجہ عالمی تجارت، سرمایہ کاری کے بہاؤ اور اقتصادی روابط کے لیے ضروری ہے،وفاقی وزیر تجارت
-
دنیا نہایت نازک دوراہے پر ہے جہاں بڑھتی کشیدگی، تقسیم اور بیانیوں کی جنگ نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے، پروفیسر احسن اقبال
-
نارووال انٹرنیشنل پیس ڈائیلاگ 2026 صرف ایک بین الاقوامی ایونٹ نہیں بلکہ ایک تاریخی اور جذباتی لمحہ تھا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال
-
نارووال انٹرنیشنل پیس ڈائیلاگ 2026 صرف بین الاقوامی ایونٹ ہی نہیں تاریخی اور جذباتی لمحہ تھا، پروفیسراحسن اقبال
-
پاکستانی سفارتکاری کی ایک اور کامیابی، پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ کا 'پراجیکٹ فریڈم' روکنے کا اعلان
-
آئی ایم ایف کا سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
اب پاکستان سے گاڑیاں باہر جائیں گی! ملین ڈالرز کمانے کیلئے دبئی طرز کا 'درآمد، مرمت، برآمد' فارمولہ تجویز
-
بجلی کی قیمت میں 1پیسہ کمی کا اعلان
-
وزیراعظم نے درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی
-
پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش پر بھارت کے بگلیہار ڈیم کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.