میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے ہال میں بلدیاتی اداروں کے نمائندگان اورنامزد آفیسران کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
جمعرات 30 اپریل 2026 21:51
(جاری ہے)
وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی چوہدری عامر یاسین نے آزاد کشمیر کے بلدیاتی نمائندگان بشمول چیئرمینز، میئرز اور چیف آفیسرز کو اپنی اپنی حدود میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ارشاد قریشی نے کہا کہ حکومت پنجاب کے سالڈ ویسٹ پروگرام کو پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے جس پرحکومت پنجاب اور لوکل گورنمنٹ پنجاب کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے آفیسران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آج کی اس تربیتی ورکشاپ کو ہمارے لئے ممکن بنایا۔ یقیناً آزاد کشمیر میں سالڈ ویسٹ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کو ایڈریس کرنے کیلئے ہم نے ستھرا پنجاب سے آگاہی اور ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے، مجھے امید ہے ہمارے بلدیاتی نمائندگان اور آفیسران ستھرا پنجاب کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں گے۔تربیتی ورکشاپ میں ستھرا پنجاب کے آفیسران نثار احمد، محترمہ مریم زیب نے ستھرا پنجاب پروگرام پر تفصیلی سیشن دیئے۔ سیشنز میں ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے بنیادی خدوخال اور دائرہ کار، ارتقائی مراحل، سالڈ ویسٹ آئوٹ سورس ماڈل کے ڈھانچے، کوڑا اکٹھا کرنے کے طریقہ کار، جیو ٹیگنگ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم، ناقص کارکردگی پر سزا کے نظام، ڈیجیٹل بلنگ سسٹم، سینیٹر ی ورکرز کی حاضری کے نظام، آن لائن شکایات کے ریڈریسل پورٹل اور پینیلٹی نظام، آمدن و اخراجات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا سالڈ ویسٹ آوٹ سورس ماڈل کے ساتھ تقابلی جائزہ، سالڈ ویسٹ آوٹ سورس ماڈل کے منفی و مثبت اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ دوسرے سیشن میں شرکاء کو کوڑا ڈمپ کرنے کے طریقے، کوڑے کی سیگریگیشن کے طریقے اور کوڑے کو توانائی یا کسی مفید چیز میں تبدیل کرنے کیلئے مختلف منصوبہ جات پر آگاہی دی گئی۔ اس حوالے سےبلیک سولجر فلائی، آفل ٹو بائیو گیس جنریشن و دیگر منصوبوں کے حوالے سے لگائے گئے پائلٹ پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی بتایا گیا۔ ''ستھرا پنجاب'' کے آفیسران نے شرکاء کے سوالات کے جواب بھی دئے۔ آفیسران نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالات کے مطابق سالڈ ویسٹ آوٹ سورس پروگرام کیلئے فیزیبیلٹی سٹڈی کی ضرورت ہے جس کے بعد ''ستھرا پنجاب'' کے ماڈیولز کو اپنایا جا سکتا ہے۔ ورکشاپ کے آغاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس نے آزاد کشمیر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں 400 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے جس میں سے 320 ٹن کچرا اکٹھا ہوتا ہے جبکہ 80 ٹن رہ جاتا ہے۔ انہوں نے درپیش مسائل اور چیلنجز پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔چئیرمین میونسپل کارپوریشن مظفرآباد سکندر گیلانی نے ''ستھرا پنجاب'' پروگرام کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی اور تربیتی ورکشاپ میں شرکت پر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی تحصیل آفس پٹہکہ نصیرآباد کا دورہ
-
تامل ناڈوJ فیکٹری میںزور داردھماکہ ،23 مزدورہلاک
-
HBL PSL کے 11ویں ایڈیشن میں آزاد جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جائے،شرافت علی خلجی
-
بھارت میں انسانی حقوق کے علمبرداروں کو بڑھتے ہوئے خطرات اور قانونی دباؤ کا سامنا ہے، عالمی جریدے نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کردیا
-
ایس سی او پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ادارہ بن گیا
-
کینیڈا: بھارتی نژاد خاتون نینسی گریوال کو چھرا گھونپ کر قتل کردیا گیا
-
بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقیوم عرف پھسو ساکن بھروٹ گالہ تحصیل کھوئیرٹہ کو گرفتار کر لیاگیا
-
کھوئی رٹہ میں انتظامیہ سو گئی ، سلنڈر کی قیمت3800سی3900کر دی گئی
-
وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ،وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل کی صدر اے جے کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا
-
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
چناری،ضلع جہلم ویلی میں برف باری کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.