تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ

جمعہ 1 مئی 2026 21:47

تائپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2026ء) تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

(جاری ہے)

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 96 کلومیٹر تھی۔ جس کے باعث اس کے اثرات نسبتاً کم شدت کے ساتھ سطح پر محسوس ہوئے۔ماہرین کے مطابق گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے عام طور پر جانی و مالی نقصان کا خطرہ کم ہوتا ہے، تاہم صورتحال کی مکمل تفصیلات مقامی حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :