برازیل ، شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچوں سمیت چار افرادہلاک ، 5زخمی

ہفتہ 2 مئی 2026 10:32

برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2026ء) برازیل کی شمال مشرقی ریاست پرنامبوکو میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 2 بچوں سمیت چار افرادہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پرنامبوکو کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ تقریباً 1500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے،ریاستی دارالحکومت ریسیف میں ایمرجنسی میڈیکل حکام نے تصدیق کی کہ دوئیس اُنیدوس کے علاقے میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک خاتون اور اس کا چھ سالہ بیٹا ہلاک ہو گیا ۔

(جاری ہے)

قریبی شہر اولندا میں مزید دو ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جہاں آلتو دا بونڈادی کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20 سالہ خاتون اور اس کا چھ ماہ کا بچہ مٹی کے تودے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ اسی مقام سے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔شدید بارشوں کے باعث ریسیف کے میٹروپولیٹن علاقے اور اندرونی قصبوں میں بھی نقصان رپورٹ ہوا۔طوفان کے باعث ریسیف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں پانچ گھنٹے معطل رہیں۔سٹیٹ واٹر اینڈکلائمیٹ ایجنسی کے مطابق اندرون شہر گویانا سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل تھا، جہاں بے گھر افراد کو سرکاری سکولوں میں منتقل کیا گیا، ■

متعلقہ عنوان :