Live Updates

اے این ایف کی کارروائی ،3ملزمان گرفتار، 25.15 کلوگرام منشیات برآمد

کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،ترجمان

ہفتہ 2 مئی 2026 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2026ء) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئی3ملزمان گرفتارکرکی26لاکھ سے زائد مالیت کی 25.15کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران جمیل چوک رنگ روڈ پشاور کے قریب ملزم کے قبضے سے 2.4کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

لانڈھی کورنگی کراچی کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 21.6کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔چشمہ روڈ ڈی آئی خان پر پیٹرول پمپ کے قریب ملزم کے قبضے سے 550گرام چرس برآمد کرلی۔ڈی جی خان کورئیر آفس میں پشاور سے آنیوالے پارسل سے ایمرجنسی لائٹ میں چھپائی گئی 600گرام ہیروئن برآمد کرلی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات